۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله سید محمد تقی مدرسی از علمای عراق

حوزہ / عراقی عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی کے دفتر کی طرف سے پاکستان کے شہر پشاور میں کوچہ رسالدار کی مسجد امامیہ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کےگروہِ ترجمہ کے مطابق، عراقی عالمِ دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی کے دفتر نے ایک بیانیہ جاری کیا ہے جس میں پاکستان کے شہر پشاور میں کوچہ رسالدار کی مسجد امامیہ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی گئی ہے ۔

آیت اللہ مدرسی کے دفتر نے اس وحشیانہ اور دہشت گردانہ کارروائی کو دینی اور مذہبی اقدار کی خلاف ورزی قرار دیا اور پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسلم ملک میں نمازیوں کو مناسب سکیورٹی اور تعاون فراہم کرے۔

ان کے دفتر کی طرف سے جاری اس بیان میں انہوں نے پشاور میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی یہ وحشیانہ کارروائی دینی اور مذہبی اقدار پر حملہ ہے۔

آیت اللہ مدرسی کے دفتر نے تاکید کی ہے کہ عالمی صیہونیت اور اس کے بزدل کرائے کے قاتل اپنے ان جرائم کی بھاری قیمت ادا کریں گے۔ مسلم ملک پاکستان کو نمازیوں اور امت کے دیگر افراد کو تمام حفاظتی سہولیات فراہم کرنی چاہئیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .